ساہیوال،والدین کا پسند کی شادی سے انکار ،طالبہ نے زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

اتوار 15 نومبر 2015 17:53

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 نومبر۔2015ء) اولڈ سول لائن میں ایف ایس سی کی طالبہ سدرہ نے والدین کے پسند کی شادی سے انکار کے بعد زہر پی لیا اور جاں بحق واقعات کے مطابق شاہد کی 18سالہ بیٹی سدرہ نے اپنی ماں سے ضد کی کہ وہ اس کے کزن سے اس کی منگنی کرے جبکہ اس کی ماں نے یہ بات اس کے باپ کو بتا دی تو باپ نے کہا کہ پہلے تعلیم مکمل کر لو پھر دیکھا جائے گا جس پر دلبر داشتہ ہو کر سدرہ نے زہر پی لیا جسے بے ہو شی کی حالت میں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں