ساہیوال، زمیندار کے بیٹے کا اغواء، 12یوم بعد نہر سے نعش بر آمد ،3ملزم گرفتار

ملزموں نے ناجائز مراسم کے شبہ میں رسیوں سے باندھ کر مقتول کو نہر لوئر باری دو آب میں پھینکنے کا اعتراف کر لیا

اتوار 15 نومبر 2015 17:51

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 نومبر۔2015ء) پولیس یوسف والہ نے اڈہ قادر آباد سے زمیندار فلک شیر موہل کے بیٹے شیر نواز کے 12یوم قبل اغوا کا معمہ حل کر لیا مقتول شیر نواز کی نہر لوئر باری دو آب سے نعش بر آمد 3ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق چک 61/5.

(جاری ہے)

Lکے محمد ےٰسین کی بیٹی فرح کے نو جوان شیر نواز سے ناجائز مرا سم کا اس کے باپ ےٰسین اور بھائی اکبر کو شبہ تھا ملزموں نے دونوں کو مو بائل پر پیار محبت کی باتیں کر تے ہوئے سن لیا تھا جس پر 3نومبر کو ملزم اکبر نے اپنی بہن فرح سے ٹیلی فون کر وا کر اسے بلوایا جہاں محمد ےٰسین اس کے باپ اکبر اور ماں نسیم نے شیر نواز کو بے ہوش کر کے اسے باند ھ دیا اور نہر لوئر باری دو آب میں بہا دیا جس پر پولیس نے 3ملزموں محمد ےٰسین اس کی بیٹی فرح اور بیٹے اکبر کو گرفتار کر لیا تو اکبر کی نشاندہی پر آج نہر لوئر باری دو آب سے مقتول کی نعش پولیس نے بر آمد کر لی پولیس یوسفوالہ نے چاروں ملزموں محمد ےٰسین اسکی بیوی نسیم بیٹے محمد اکبر اور بیٹی فرح کے خلاف مقدمہ 364,302اور 201ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں