ساہیوال، آتش گیر مادہ پھٹنے سے 10سالہ بچہ جھلس گیا

ہفتہ 14 نومبر 2015 18:25

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء) نواحی چک 190/9.Lمیں آتش گیر مادہ پھٹنے سے ایک دس سالہ بچہ خرم حارث بری طرح جھلس گیا جسے فوری طور پر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک ہے بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر رؤف نے اپنے بیٹے کی سالگرہ پر آتش بازی کا مطاہرہ کیا اور ایک دستی بم ایک بچے خرم حارث کے ہاتھ میں پھٹ گیا جس سے وہ بری طرح جھلس گیا قریب پڑا ہوا آتش گیر مادہ بھی پھٹ گیا جس سے زور دار دھماکہ ہوا ہڑ پہ پولیس نے ڈاکٹر رؤف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تا ہم ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں