ساہیوال، مسجد کی توسیع کیلئے دیوار شہید کر نیوالے 2مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ،ایک شدید زخمی

ہفتہ 14 نومبر 2015 18:23

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء) نواحی چک 109/12.Lمیں مسجد کی دیوار شہید کر تے ہوئے ملبے تلے دب کر دو مزدور جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق اسی چک کی جامعہ مدینہ مسجد کے صحن کو کھلا کر نے کے لئے اس کی چار یواری کا ایک حصہ مزدوروں کا ایک گروپ جمعہ کی رات 11بجے دیوار توڑ رہا تھا کہ دیوار مزدوروں پر آن گری جس کے نتیجہ میں ملبے تلے 3مزدور دب گئے جن کو دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا جن میں محمد اعظم اور حسین با جوہ جاں بحق ہو گئے اور محمد سلیمان شدید زخمی ہو گیا ریسکیو 1122کو اطلاع دی گئی ریسکیو کی گاڑی ایک گھنٹہ کی تا خیر سے پہنچی اور زخمی ہسپتال پہنچایا زخمی کی ہسپتال میں حالت نازک ہے پولیس نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں