نوجوان کو اغوا کے بعد پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

جمعرات 12 نومبر 2015 13:38

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) اغوا کے بعد نوجوان کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔ پولیس کے مطابق نوجوان عبدالصبور کو اٹھارہ ٹکرا سے اغوا کیا گیا، اغوا کار زخمی حالت میں مغوی کوپاکپتن چوک میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق عبدالصبور کا نصف جسم جھلسا ہوا ہے اور اس کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں