ساہیوال، کسان پیکیج کے تحت زمینداروں کو ریلیف چیکس کی ادائیگی شروع

جمعہ 6 نومبر 2015 22:24

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 نومبر۔2015ء ) پنجاب حکومت کی طرف سے کسان پیکیج کے تحت زمینداروں کو ریلیف چیکس کی ادائیگی ضلع بھر میں قائم 4سنٹرز پر شروع ہو گئی ہے جس دوران پہلے مر حلے میں 1080دھا ن اور کپاس کے ایسے زمینداروں کو 5ہزار روپے فی ایکڑ امداد دی جا ئیگی جن کی کل اراضی ساڑھے با رہ ایکٹر سے کم ہے ۔

(جاری ہے)

جنا ح ہال میں ہونے والی تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ کو ارڈ نیشن آفیسر آصف اقبال چوہدری نے کی جنہوں نے کسانوں کو چیک دئیے ۔

انہوں نے تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ حکومت زمینداروں کو ریلیف فراہم کر نے کیلئے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے تاکہ زرعی شعبہ ترقی کر ے اور کسانوں کی ما لی مشکلات کم ہوں ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع ساہیوال سے 20282کسانوں کو امداد دی جائیگی اور با قی زمینداروں کو اگلے مر حلوں میں چیک دئیے جا ئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں