کمشنر ساہیوال کاسالا نہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف سکیموں پر کام کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار

جمعہ 6 نومبر 2015 22:24

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 نومبر۔2015ء ) کمشنر ساہیوال ڈویژن عظمت محمود نے سالا نہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ڈویژن میں جاری محکمہ صحت‘یجو کشن اور پبلک ہیلتھ کی سکیموں پر کام کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار کر تے ہو ئے ڈویژنل افسران کی کا رکردگی پر شدید نا راضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اپنی کا رکردگی کو بہتر بنا ئیں اور جا ری سکیموں پر دئیے گئے ٹائم لا ئن کے مطابق عمل کریں ۔

انہوں نے ٹھیکیداروں کو ادائیگیوں میں تاخیر کا بھی نوٹس لیا اور محکموں کو ہدایت کی کہ ادائیگیوں کا ٹائم لا ئن مقرر کر کے اس کے مطابق بل ادا کئے جا ئیں ۔وہ اپنے دفتر میں سالا نہ ترقیاتی پر وگرام پر کا م کی رفتار کا جا ئزہ لینے کے لئے ہو نے والے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ حبیب جیلا نی وینس کے علاوہ متعلقہ محکموں کے ڈویژنل افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلا س میں بتایا گیا کہ ڈویژن میں سالا نہ ترقیاتی پر وگرام کے تحت323 سکیموں پر کا م جاری ہے جن پر اس ما لی سا ل کے دوران 8ارب 27کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں جبکہ ابتک پنجاب حکومت نے 4ارب 15کروڑ روپے جاری کر دئیے ہیں جن میں سے ایک ارب 82کروڑ 68لا کھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں ۔کمشنر نے ڈویژنل افسران کو وارننگ دی کہ وہ اپنی کا رکردگی کو بہتر کریں اور انہیں سخت ایکشن لینے پر مجبور نہ کریں ۔

انہوں نے محکمہ بلڈنگ کی طرف سے کا لجز کی تعمیر میں اکیڈمک بلاک کی بجائے رہا ئش گاہیں تعمیر کر نے پر بھی نا راضگی ظاہر کی اور ہدایت کی کہ رہا ئش گاہوں کی بجائے اکیڈ مک بلا ک کو پہلے تعمیر کیا جا ئے تاکہ کلا سز کا جلد اجر اء ممکن بنا یا جا سکے ۔انہوں نے سکو ل ایجو کشن کی تمام سکیموں جن میں خطرنا ک عمارتوں کی تعمیر بھی شامل ہے پر زیرو پر اگریس پر بھی تشو یش ظاہر کی اور تمام منصوبوں پر کام جلد شروع کر نے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں