ساہیوال، کیری ڈبہ نہر میں گر نے سے 10افراد ڈوب گئے ،4بچے جاں بحق 6افراد کو بچا لیا گیا ،بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال دا خل

جمعہ 6 نومبر 2015 21:41

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 نومبر۔2015ء) آج نہر لو ئر باری دو آب میں شریف کالونی کے قریب تیز رفتار کیری ڈبہ گر کر ڈوبنے کے نتیجہ میں4بچے جاں بحق اور 6افراد کو بچا لیا گیا مر نے والوں میں علی رضاکی 5سالہ بیٹی سعدیہ،4سالہ بچہ شعیب اور اس کے دو بھتیجا بھتیجی ،ارمان 4سال،نمرہ 5سال شامل ہیں جبکہ 4سالہ بچی چاہت ،2سالہ بچہ زوہیب ،5سالہ بچی فر زانہ گھر کا سر براہ علی رضا ،اسکی بیوی عدیلہ اور بھابھی ریحانہ کو بچا لیا گیا اور ان چھ افراد کو بے وہشی کی حالت میں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دا خل کرا دیا گیا جہاں چھ کے چھ افراد بے ہوش ہیں جن میں بچوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایک کیری ڈبہ نمبر 2305/LEGمیں بشیر کالونی کا علی رضا نور پارک کے قبرستان میں اپنے والدین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے گئے واپسی پر ایک گدھا گاڑی کو اوور ٹیک کر تے ہوئے کیری ڈبہ نہر میں جا گرا جس کے نتیجہ میں 10افراد وب گئے جن میں چار بچوں کو مر دہ حالت میں اور دیگر چھ افراد کو بے ہوشی کی حالت میں نہر سے نکال لیا گیا ۔ریسکیو کی ٹیم نے تمام افراد کو ہسپتال پہنچایا پولیس غلہ منڈی نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں