ساہیوال، چھرا مار گروپ کی کارروائی، 30 سالہ عورت چھرے کے وار سے زخمی ہوگئی

جمعرات 5 نومبر 2015 17:35

ساہیوال، چھرا مار گروپ کی کارروائی، 30 سالہ عورت چھرے کے وار سے زخمی ہوگئی

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 نومبر۔2015ء) غوری چوک میں چھرا گروپ کی کاروائی، نا معلوم نقاب پوش سیر کر نے والی 30سالہ خاتون کنزا صداقت کو چھرا مار کر فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

زخمی خاتون کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا گیا ہے نئی آبادی کے صداقت کی بیوی کنزا صداقت حسب معمول سیر کر رہی تھی کہ مو ٹر سائیکل پر سوار نا معلوم نقاب پوش آیا اور راہ چلتی خاتون کو چھرا مار کر فرار ہو گیا پولیس فتح شیر نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ملزم کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں