ساہیوال ‘ ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ‘ مقدمہ درج

منگل 3 نومبر 2015 22:49

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 نومبر۔2015ء) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ‘ مقدمہ درج۔ پہلا حادثہ گلشن ہاؤسنگ سکیم کے قریب ہو ا یہاں عبدالرحمن سڑک کراس کررہاتھا کہ محمدحسن کار ڈرائیور نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہو ئے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں عبدالرحمن موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ مال منڈی کے قریب نجی ہسپتال کے سامنے ہوا یہاں 70/4-Rکارہائشی 70سالہ عبدالستار پیدل سڑک کراس کررہاتھا کہ اس دوران ایک لوڈر رکشہ نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں عبدالستار کا بازو اور چوکنا بری طرح زخمی ہوگیا جسے فوری طورپر ڈی ایچ کیو ہسپتال لے جایاگیا جہاں مبینہ طور پر بہتر طبی امداد نہ ملنے اور خون زیادہ بہہ جانے کے باعث عبدالستار زندگی اور موت وحیات کی کشمکش میں دم توڑگیا۔رکشہ ڈرائیور فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں