حکومت کسانوں کی معاشی مشکلات کو کم کر نے کیلئے کسان پیکج پر سنجیدگی سے عملدرآمد کر رہی ہے تاکہ زرعی پیداوار میں اضافے کیساتھ ساتھ لاگت میں بھی کمی آئے‘دھا ن اورکپاس کے کسانوں کے ما لی نقصانات کے ازالے کیلئے نقد امداد کی تقسیم کا پہلا مر حلہ بہت جلد شروع کیا جا ئیگا‘کمشنر سا ہیوال ڈویژن عظمت محمود کا اجلاس سے خطاب

منگل 3 نومبر 2015 22:48

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 نومبر۔2015ء) کمشنر سا ہیوال ڈویژن عظمت محمود نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کی معاشی مشکلات کو کم کر نے کیلئے کسان پیکج پر سنجیدگی سے عملدرآمد کر رہی ہے تاکہ زرعی پیداوار میں اضافے کیساتھ ساتھ لاگت میں بھی کمی آئے ۔دھا ن اورکپاس کے کسانوں کے ما لی نقصانات کے ازالے کیلئے نقد امداد کی تقسیم کا پہلا مر حلہ بہت جلد شروع کیا جا رہا جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں جبکہ متاثرہ کسانوں کے نا موں کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔

وہ یہاں اپنے دفتر میں کسان پیکج پر عملدرآمد کا جا ئزہ لینے کیلئے ہو نیوالے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں ڈی سی اوز آصف اقبال چوہدری ،قیصر سلیم اور جا وید اختر محمود ،ایڈیشنل کمشنر امتیاز نذیر، اسسٹنٹ کمشنر اشفاق الرحمن خان اور مہر فلک شیر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ ساڑھے بارہ ایکٹر سے کم ملکیتی کپاس اور دھا ن کے کا شتکاروں کو فی ایکٹر 5ہزار روپے نقد امداد دی جا ئیگی تاکہ ان کو فصلوں کے کم معاوضے سے ہو نے والے ما لی نقصان کا ازالہ کیا جا سکے ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ امدادی رقوم کی تقسیم کے لیے تینوں اضلاع میں 4,4 سنٹرز بنا ئے جا رہے ہیں جہاں کسانوں کو امدادی چیک تقسیم کئے جا ئیں گے جبکہ ضلعی انتظا میہ کسانوں کو ان کے گھروں سے سنٹر تک لا نے اور واپس لے جا نے کے لیے ٹرا نسپورٹ بھی مہیا کر یگی ۔کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام سنٹرز پر کسانوں کو مکمل سہو لیات دی جا ئیں اور شکا یتی مراکز بھی قائم کئے جا ئیں تاکہ کسانوں کی شکایات کا فوری ازالہ ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں