عدالت عالیہ نے مارکیٹ کمیٹی کے ممبر کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا

منگل 3 نومبر 2015 22:48

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 نومبر۔2015ء ) عدالت عالیہ نے مارکیٹ کمیٹی کے ممبر کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورت ملتان بنچ ملتان کے جسٹس وقاص رؤف مرزا نے میونسپل کارپوریشن ساہیوال یونین کونسل نمبر 5 کے وائس چیئرمین کے امیدوار رانا لطیف موجو کوبلدیاتی انتخابا ت میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

یونین کونسل نمبر 5 کے امیدوار برائے چیئرمین راناعامر رضا ایڈووکیٹ نے رٹ پٹیشن میں موقف اختیارکیاتھا کہ رانا عبداللطیف موجو مارکیٹ کمیٹی کے ممبر ہیں اس لئے وہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے جس پر عدالت عالیہ نے انہیں انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیاہے۔ دریں اثناء یونین کونسل نمبر 5کے چیئرمین کے امیدوار چوہدری ظفراشرف نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کے عزم کااظہار کیاہے۔ ایک اور فیصلہ میں عدالت عالیہ نے یونین کونسل نمبر 6کے آزاد امیدوار برائے چیئرمین اوروائس چیئرمین شیخ اعجازرضا اور فاروق افضل کوانتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں