ساہیوال، تین نوجوان شادی شدہ لڑ کیوں نے خاوندوں کے رویہ سے تنگ آکر زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

منگل 3 نومبر 2015 17:45

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 نومبر۔2015ء) ضلع ساہیوال میں خاوندوں کے رویہ سے تنگ آکر تین شادی شدہ نوجوان لڑ کیوں نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا پہلی خود کشی چک 112/9.Lمیں ہوئی یہاں احمد علی کی نوجوان بیوی نئی نویلی دولہن عذرا 20سالہ نے خاوند سے جھگڑ کر زہر پی لیا ۔

(جاری ہے)

دوسری خود کشی چک 48/5.Lمیں ہوئی یہاں 20سالہ لڑ کی نسیم بی بی نے خا وند محمد رفیق سے جھگڑ کر زہریلی گولیاں کھا لیں ۔تیسری خود کشی 139/9.Lمیں ہوئی یہاں بشیر احمد کی 23سالہ بیوی کلثوم نے خاوند کے رویہ سے تنگ آکر زہریلی کیڑے مار سپرے پی لی تینوں لڑ کیوں کو بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹڑ ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں تینوں نے دم توڑ دیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں