ساہیوال،سینٹرل جیل میں سزائے موت کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی

پیر 2 نومبر 2015 11:05

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 نومبر۔2015ء ) ساہیوال سینٹرل جیل میں سزائے موت کے مجرم امتیاز حسین کو صبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔ مجرم کے اہل خانہ سے آخری ملاقات بھی کروادی گئی تھی۔

(جاری ہے)

سینٹرل جیل میں قید مجرم امتیاز حسین نے پاکپتن میں دوہزار تین میں عبدالحمید کو معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ جسے پیر کی الصبح ساڑھے پانچ بجے پھا نسی دیدی گئی ۔ جیل انتطامیہ کے مطابق کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا جبکہ اس موقع پر جیل کے اطراف سکیورٹی کے سخت ا نتظامات کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں