ساہیوال، ٹریفک کے مختلف حادثات میں 4افراد جاں بحق اور 9زخمی

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 18:36

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) ضلع ساہیوال میں ٹریفک کے مختلف ھادثات کے دوران 4افراد جاں بحق اور 9شدید زخمی ہوگئے پہلا حادثہ جی ٹی روڈ پر کسو وال بائی پاس پر ہوا یہاں یو ٹرن پر ایک مو ٹر سائیکل 9652/KWAاور کار 6279/LEFمیں ٹکر کے نتیجہ میں محمد اختر سندھیلہ مو قع پر جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی عبد الستار شدید زخمی ہو گیا جس کی حالت نازک ہے اور ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ جی ٹی روڈ پر فتو والا موڑ کے قریب ہوا یہاں مو ٹر سائیکلوں کی ٹکر میں ایک نوجوان عدیل جاں بحق اور محمد اسلم اسکی بیوی نادرہ بی بی ،محمد علی ،خالد ،فقیر حسین اور انور بی بی شدید زخمی ہو گئے ۔تیسرا حادثہ کا زخمی اللہ دتہ جو کہ چکی مظفر شاہ کے قریب مو ٹر سائیکل رکشہ اور مسافر وین کے تصادم میں زخمی ہونے والا 65سالہ اللہ دتہ ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ ہڑ پہ کے قریب چلتی ٹرین سے گر کر پشاور کا 50سالہ مبارک شاہ جاں بحق ہو گیا۔جبکہ دو مو ٹر سائیکلوں کی ٹکر کے نتیجہ میں ثمینہ،عابد ،ایک ڈیڑھ سالہ بچہ عبد اللہ شدید زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں