ساہیوال،دومختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل ‘ نقدی ‘موبائل فون ‘طلائی زیورات لیکر فرا ر

جمعہ 30 اکتوبر 2015 21:42

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) دومختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل ‘ نقدی ‘موبائل فون ‘طلائی زیورات اور گھریلو سامان وغیرہ لیکر فرا ر ۔

(جاری ہے)

پہلی واردات موڑ 55/5-Lکے قریب ہوئی یہاں اﷲ دتہ اپنی موٹرسائیکل پر ساہیوال واپس آرہا تھا کہ راستے میں 2نامعلوم ملزمان نے سائیڈ دیکر ملزمان کو نیچے گرادیا اور موٹرسائیکل ‘ نقدی اورموبائل فون کل مالیتی 60ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔ دوسری واردات طارق بن زیاد کالونی میں ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے عمران حیدر کی عدم موجودگی میں گھر کے تالے توڑ کر نقدی ‘طلائی زیورات اور گھریلو سامان مالیتی 2لاکھ 50ہزار روپے چرالئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں