ساہیوال،انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیئرمین کے امیدوار سمیت 8ملزمان کے خلاف مقدمہ درج‘5گرفتار

جمعہ 30 اکتوبر 2015 21:42

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیئرمین کے امیدوار سمیت 8ملزمان کے خلاف مقدمہ درج‘5گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدواریونین کونسل نمبر 9 برائے چیئرمین اسد خان بلوچ اورامیدواربرائے وائس چیئرمین مرازعبدالحی نے حسین کالونی 90/9-Lمیں انتخابی جلسہ منعقد کر رکھا تھا کہ اس دوران آتش بازی اور لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کیا گیا جس کی اطلاع ایس ایچ او غلہ منڈی کو ملی تو انہوں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر 5ملزمان گرفتارکرلئے دیگر ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس نے اسد خان بلوچ ‘عبدالحی ‘شاہد اقبال ‘ مسعود ‘صابر ‘اسد حمید ‘ظہور ‘ مقصود اورجاوید کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں