ساہیوال، ریٹائرڈ پولیس سب انسپکٹر کا قتل ،ایک ملزم بری ،3کو اشتہاری قرار دیکر گرفتاری کا حکم دیدیاگیا

جمعہ 30 اکتوبر 2015 19:19

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال محمد طارق چو ہدری نے ریٹائرڈ پولیس سب انسپکٹر بر کت علی کے قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے گرفتار ملزم شہروز کو بری کر کے رہا کر نے کا حکم دے دیا اور اس مقدمہ میں مطلوب 3ملزموں محمد اسلم اور اسکی بیوی شمیم اور بیٹے شہزاد شانی کو اشتہاری مجرم قرار دے کر گرفتاری کا حکم دے دیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لئے دائمی وارنٹ جاری کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق 17جون 2010کو چک 89/6.Rمیں ریٹائرڈ سب انسپکٹر بر کت علی کو اس کے گھر میں قتل کر دیا گیا تھا جس کے قتل کا الزام میں 4ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا جن میں سے شہروز کو پولیس فرید ٹاؤن نے گرفتار کرلیا تھا جبکہ 3ملزم بیرون ملک فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں