اوکاڑہ اورپاکپتن میں بلدیاتی الیکشن31 اکتوبرکو منعقد ہو نگے، تمام سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

بدھ 28 اکتوبر 2015 20:52

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء) ریجن ساہیوال کے دو اضلاع اوکاڑہ اورپاکپتن میں بلدیاتی الیکشن31 اکتوبرکو منعقد ہورہا ہے جس کیلئے تمام سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔ سکیورٹی پلان کے مطابق ضلع اوکاڑہ میں کل 1121پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 147 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ تمام پولنگ اسٹیشنز پر05 ایس پیز،22ڈی ایس پیز،223اپر سبارڈینیٹس، 974ہیڈکنسٹیبلز، 2508کانسٹیبلزکل پولیس نفری3732 کے علاوہ1268 رضاکاران3510سپیشل پولیس کے جوان بھی الیکشن ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

اسی طرح ضلع پاکپتن شریف میں سیکورٹی پلان کے مطابق کل683 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے251 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے تمام پولنگ اسٹیشنز پر02ایس پیز،09ڈی ایس پیز،180 اپرسبارڈینیٹس،379ہیڈکنسٹیبلز ، 1261کانسٹیبلز کل 1831پولیس نفری کے علاوہ564 رضا کاران ورسپیشل پولیس کے 2300 جوان اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات آر پی او غلام محمود ڈوگر نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن کی طرفسے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جنکے تحت 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک اسلحہ کی نمائش‘ہوائی فائرنگ‘ آتش بازی پر پابندی ہے۔لائسنسی اسلحہ بھی اپنے ساتھ رکھنے کی اجازت نہ ہوگی خلاف ورزی کی صورت میں فوری طور پر بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں