ساہیوال،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زلزلے میں زخمی ہونیوالے نوجوان کی عیادت

بدھ 28 اکتوبر 2015 20:52

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری محمد ارشد جٹ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زلزلے میں زخمی ہونیوالے صابر کالونی کے رہائشی ایف ایس سی کے طالب علم محمدعرفان کی عیادت کی اور انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او آصف اقبال چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے ضلعی حکومت کی طرف سے زخمی نوجوان کو پھل اور مٹھائی پیش کی۔مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی نوجوان کا مکمل علاج مفت کیا جائے اور اسے مکمل صحت یابی تک ہسپتال میں زیر علاج رکھا جائے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں