ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال نے زمیندار کے قتل پر ملزم کو سزائے موت، دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی

بدھ 28 اکتوبر 2015 16:19

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال محمد طارق ایوب نے زمیندار فہیم خاں کے قتل کا مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم ظہور احمد کو سزائے موت اور 2لاکھ روپے جر مانہ کی سزا سنائی عدم ادائیگی جر مانہ 6ماہ مزید قید بھگتنا ہو گی عدالت نے دوسرے ملزم صابر کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق عر صہ 2سال قبل چک 100/9.Lمیں رقم کے لین دین کے تنازعہ پر زمیندار فہیم خاں کو ملزموں نے گولی مار کر ہلاک کر یا تھا پولیس ڈیرہ رحیم نے مقدمہ 302/34ت پ درج کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں