ساہیوال، غفلت برتنے اورغیرحاضر رہنے پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت 2اہلکارجبری ریٹائر، 5اہلکار برطرف

منگل 27 اکتوبر 2015 22:16

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اکتوبر۔2015ء) دوران ڈیوٹی غفلت برتنے اورغیرحاضر رہنے پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت 2اہلکارجبری ریٹائرڈ اور 5اہلکارنوکری سے برطرف ‘ ڈیوٹی افسر سمیت دیگراہلکاران کی غفلت کے باعث ایک حوالاتی نے خودکشی کرلی تھی ‘آئی جی پنجاب جیل خانہ جات نے سزاسنادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تقریباً 6/7 ماہ قبل اوکاڑہ کے ایک حوالاتی مہران عرف مانی نے سنٹرل جیل ساہیوال میں بلاک نمبر 7میں خودکشی کرلی تھی جس کی انکوائری دوجیل افسران ملک مبشر اورمیاں سالک جلال نے کرکے آئی جی پنجا ب جیل کو رپورٹ کی اورآئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے ڈیوٹی پر ڈے آفیسر اوردیگر اہلکاران کو شوکاز نوٹس جاری کرکے ذاتی شنوائی کی تو وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پرمیاں فاروق نذیر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری اکرم اور ہیڈوارڈن کوجبری ریٹائرڈ اور ہیڈوارڈن رشیدبیگ اور وارڈنز لیاقت علی‘ صادق ‘ فاروق اور اسلم کونوکری سے برطرف کردیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں