ساہیوال،دومختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 28افراد زخمی

پیر 26 اکتوبر 2015 20:51

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء ) دومختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 28افراد زخمی ‘ 8افراد طبی امداد کے بعد سرکاری ہسپتال منتقل‘ 2افراد کی حالت نازک۔

(جاری ہے)

پہلاحادثہ ساہیوال پاکپتن بائی پاس روڈ پرشاہین سی این جی کے سامنے پیش آیا یہاں پرایک بس ڈرائیور کونیند آنے کے باعث سامنے سے آنے والی بس سے ٹکرہوگئی جس کے نتیجہ میں 21افراد زخمی ہوگئے ریسکیو 1122نے اطلاع ملنے پر زخمیوں کوطبی امداد اورشدید زخمیوں سرور‘ شمائلہ‘ ذوالفقار‘ رزاق حسین اوروارث علی کوڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیاجہاں ایک زخمی کی حالت نازک ہے۔

دوسراحادثہ ہڑپہ بائی پاس پر پیش آیا جہاں آئل ٹینکر اوربس کی ٹکر کے نتیجہ میں سات افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122کے عملہ نے طبی امداد دیکر تین شدید زخمیوں شہباز‘ اطہر اور عثمان کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں