ساہیوال،سردی کا آغاز ہوتے ہی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ‘گھریلو خواتین ‘طلباء و طالبات ناشتے کے وقت شدید پریشان ‘وزیراعظم سے نوٹس لینے کامطالبہ

پیر 26 اکتوبر 2015 20:51

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء) سردی کا آغاز ہوتے ہی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ‘گھریلو خواتین ‘طلباء و طالبات ناشتے کے وقت شدید پریشان ‘وزیراعظم سے نوٹس لینے کامطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد موسم سرد ہونے کے ساتھ ساہیوال کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی اچانک لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی جس کے نتیجہ میں صبح ناشتے کے موقع پر گھریلو خواتین شدید مشکلات کا شکار ہو گئیں اور طلباء وطالبات سکول جانے سے قبل ناشتے کو ترسنے لگے ۔

(جاری ہے)

بعض طلباء و طالبات ناشتہ کئے بغیر سکول جانے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔خواتین کھانا تیار کرنے کیلئے بھی پریشان ہو گئی ہیں ۔ شہری ناشتے اور کھانے کیلئے بازاروں کا رخ کرنے لگے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کا گھریلو بجٹ بھی متاثر ہو رہاہے ۔ شہریوں نے بتایا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ ہونے سے ایل پی جی گیس یا دیگر ایندھن جلانا پڑتاہے اور دوکانداروں نے ایل پی جی گیس اور لکڑیاں مہنگی کردی ہیں جس کی وجہ سے کم آمدنی والے افراد قرض لینے پر مجبور ہو چکے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہریوں کو سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ پر نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں