ساہیوال اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے‘ لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں ‘ دفاتراور دکانوں سے کلمہ کاورد کرتے باہر نکل آئے

پیر 26 اکتوبر 2015 20:49

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء) ساہیوال اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے‘ لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں ‘ دفاتراور دکانوں سے کلمہ کاورد کرتے باہر نکل آئے ‘ ابھی تک ساہیوال میں کہیں سے جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم چند مقامات پر عمارتوں میں دراڑیں پڑنے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

ساہیوال کی تاریخ میں یہ زلزلے کے شدید جھٹکے تھے جو اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں ہوئے ۔جھٹکوں کے دوران عمارتیں جھوم رہی تھیں اور سہمے ہوئے انتہائی خوفزدہ لوگ کلمہ شریف کاورد اور توبہ استغفار کرتے رہے۔ جھٹکے رکتے ہی لوگوں نے اﷲ کا شکرادا کیااور سجدے میں پڑگئے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں