ساہیوال،نقص امن عامہ کے پیش نظر 4علماء کو گرفتار کرکے ایک ماہ کے لئے نظر بند کردیا گیا

جمعہ 23 اکتوبر 2015 19:12

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر۔2015ء) نقص امن عامہ کے پیش نظر 4علماء کو گرفتار کرکے ایک ماہ کے لئے نظر بند کردیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق نقص امن عامہ کے پیش نظر سبزی منڈی ہائی سٹریٹ کے قریب ایک مسجد کے خطیب مولانا احمد یار صدیقی ‘92/6-Rکے مولانا محمدیاسین ‘ 93/6-Rکے مولانا عبدالرشید اور 87/12-Lمیں ایک مدرسہ کے مہتمم مولانا عبدالجبارکو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

معلوم ہواہے کہ ڈی سی او ساہیوال کی طرف سے مذکورہ علماء کی نظربندی کے احکامات جاری ہوئے تھے جس پر پولیس نے 3علماء کو گرفتارکرکے سنٹرل جیل ساہیوال بھجوا دیا ہے جبکہ مولانا احمدیار صدیقی ابھی تک تھانہ سول لائن میں بند ہیں ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے اور 10محرم تک کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ مول نہیں لے رہی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں