ساہیوال ،چوری کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نے نقدی ‘کپڑے اوربیٹریاں چرالیں

جمعرات 22 اکتوبر 2015 21:18

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اکتوبر۔2015ء) چوری کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نے نقدی ‘کپڑے اوربیٹریاں چرالیں۔ چوری کی واردات نئی آبادی میں محمد سلیم کے گھر میں ہو ئی یہاں نامعلوم ملزمان محمد سعید کے گھر سے نقدی اورکپڑے وغیرہ مالیتی30ہزارروپے چراکرلے گئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات قصبہ نورشاہ میں ہوئی یہاں نامعلوم 5ملزمان موبائل فون کمپنی کے ٹاور کی دیوار پھلانگ کر 12بیٹریاں مالیتی2لاکھ40ہزارروپے چراکرلے گئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں