ساہیوال ،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث میاں خاں گینگ کے تین ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار

جمعرات 22 اکتوبر 2015 21:18

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اکتوبر۔2015ء) پولیس نے سرقہ بالجبر کی وارداتیں کرنے والے میاں خاں گینگ کے تین ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فتح شیر پولیس کو سرقہ بالجبر کی وارداتیں کرنے والے ملزمان کو گرفتارکرنے کے لئے ڈی پی او ساہیوال محمدباقر رضا نے ٹاسک دیا اور پولیس ٹیم نے جدید سائنسی طریقہ تفتیش اور سخت محنت کے بعد میاں خاں گینگ کو ٹریس کرگینگ کا سرغنہ میاں خاں عرف متعلی گینگ اور اس کے دوساتھیوں قاسم اور طارق کو گرفتارکرکے ا نکے قبضہ سے لوٹا ہوا مال طلائی زیورات ‘نقدی وغیرہ کل مالیتی 4لاکھ 25 ہزار روپے اورناجائز اسلحہ ریوالور 32بور ‘پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمد کرلیں ۔ ملزمان نے متعدد وارداتوں کے انکشافات کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں