ساہیوال،رشوت کا الزام ثابت ہونے پر اے ایس آئی کو 8ماہ قید اور 10ہزارروپے جرمانہ کی سزا سنادی

جمعرات 22 اکتوبر 2015 21:17

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اکتوبر۔2015ء) رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر سپیشل جج انٹی کرپشن نے اے ایس آئی کو 8ماہ قید اور 10ہزارروپے جرمانہ کی سزا سنادی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپیشل جج انسداد رشوت ستانی ساہیوال ڈویژن چوہدری ظفر اقبال نے 6/013 تھانہ ساہیوال انٹی کرپشن میں درج ایک مقدمہ میں اے ایس آئی محمد اکرم کو 3ہزارروپے رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر 8ماہ قید اور 10ہزارروپے جرمانہ کی سزاسنائی۔پولیس نے محمداکرم کو گرفتارکرکے جیل بھجوادیاہے۔ مجرم نے 120/9-Lکے رہائشی محمد اشرف سے ایک مقدمہ میں 3ہزارروپے رشوت لی تھی جس کا تھانہ انٹی کرپشن نے بعداز انکوائری مقدمہ درج ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں