ساہیوال میں عاشورہ محرم پر امن وامان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144نافذ

جمعرات 22 اکتوبر 2015 21:17

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اکتوبر۔2015ء) ڈی سی اوساہیوال آصف اقبال چوہدری نے عاشورہ محرم پر امن وامان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144کا فوری نفاذ کر دیا ہے جس کے تحت آتشی اسلحہ کی نمائش ،فرقہ ورانہ تقریریں کرنے ،فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے کیلئے لاوڈ سپیکر کے ناجائز استعمال ،ذوالجناح کے جلوسوں کے روٹس پر چھتوں پر کھڑے ہونے اور فرقہ وارانہ پمفلٹ تقسیم کرنے ،بینرز لگانے اور وال چاکنگ کرنے پر مکمل پابندی ہو گی۔یہ حکم نامہ 9اور 10کیلئے نافذالعمل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں