نوجوانوں کو فنی تعلیم دئیے بغیر ملک سے بیروز گاری کا خاتمہ ناممکن ہے پنجاب حکومت مختلف منصوبوں کے تحت لڑکیوں اور لڑکوں کو نا صر ف مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کر رہی ہے،صوبائی وزیر زکوۃ عشر ملک ندیم کامران

جمعرات 22 اکتوبر 2015 21:17

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اکتوبر۔2015ء) صوبائی وزیر زکوۃ عشر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو فنی تعلیم دئیے بغیر ملک سے بیروز گاری کا خاتمہ ناممکن ہے پنجاب حکومت مختلف منصوبوں کے تحت لڑکیوں اور لڑکوں کو نا صر ف مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کر رہی ہے بلکہ انہیں خود روز گار کیلئے قرضے اور مالی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے جس سے ناصرف مختلف شعبوں کیلئے درکار تربیت یافتہ افرادی قوت میسر آئے گی اور مقامی سطح پر روز گار بھی مہیا ہو گا۔

وہ یہاں محکمہ زکوۃ کے زیر اہتمام مختلف شعبوں میں فنی تربیت مکمل کرنے والے نوجوان لڑ کوں اور لڑکیوں میں ذاتی کاروبار شروع کرنے کیلئے مالی امداد کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں ضلعی زکوۃ کمیٹی کے چیر مین چوہدری امجد ظفر،صدر ڈسٹرکٹ مینجمنٹ بورڈ چوہدری ارشد حسین ،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر زکوۃ وسیم ایوب اور پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسیٹیوٹ محمد نوید جاوید نے بھی شرکت کی انھوں نے بتایا کہ ذاتی کاروبار کرنے کیلئے مالی امداد کے اس پرگرام کے پہلے مرحلے میں صوبے کے چھ اضلاع کے 209تربیت یافتہ نوجوانوں کو دو دو لاکھ روپے مرحلہ وار فراہم کیے جارہے ہیں جن میں سے 91کا تعلق ضلع ساہیوال سے ہے جس میں پینتالیس خواتین اور چھیالیس مرد حضرات شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ملک ندیم کامران نے مزید بتایا کہ ان نوجوانوں کو کمپیوٹرہارڈویر،ویب ڈیزائینگ،آٹو کیڈ ،آٹو الیکٹریشن،بلڈنگ الیکٹریشن ،موٹر سائیکل مکینک ،ڈریس میکننگ،بیوٹیشن اور کلینیکل اسسٹنٹ کے کورسسز کروائے گئے ہیں۔انھوں نے مالی امداد کے چیک وصول کرنے والے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ نیک نیتی سے اپنے اپنے شعبوں میں کا م کر کے نا صرف خود خوشحال ہوں بلکہ دیگر افراد کو بھی روزگار فراہم کرنے کا وسیلہ بنیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں