ساہیوال، فوج کے دستوں نے ساہیوال اور پاکپتن میں کنٹرول سنبھال لیا

ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل سروس بھی بند رہے گی

بدھ 21 اکتوبر 2015 20:45

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء) ساہیوا دویثن میں محرم الحرام کے مو قع پر فوج طلب کر لی گئی ہے یہ بات آج کمشنر ساہیوال ڈویثن عظمت محمود اور ریجنل پولیس آٖفیسر ساہیوال غلام محمودڈوگر نے یہاں اخبار نویسیوں سے باتیں کر تے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ ساہیوال ڈویثن کے تینوں اضلاع پاکپتن،اوکاڑہ اور ساہیوال میں سیکیورٹی کے انتظامات کر لئے گئے ہیں جو جلوسوں کے راستوں پر کلوز سر کٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے اور HNDاور ڈرون کیمرے بھی نصب کر دئے گئے ہیں تاکہ جلوسوں کو حفاظت سے اپنی منزل پر پہنچایا جا سکے ۔

144زو الجناح اور تعزیہ کے ساہیوال ڈویژن میں جلوسوں کے روٹس کی سیکیورٹی کو کنٹرول کر نے کیلئے ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کنڑول روم بنا دئے گئے ہیں ڈبل سواری پر 9اور 10محرم کو مکیمل پابندی ہو گی اور 10محرم کو موبائل سروس بھی معطل رہے گی ۔

(جاری ہے)

ساہیوال اور پاکپتن میں فوج کی 5کمپنیاں پہنچ گئی ہیں اور انہوں نے اپنا انتظام سنبھال لیا ہے بابا فرید گنج شکر کے مزار پر بھگڈر مچ جانے سے 70زائرین کے زخمی ہونے کی ایک ٹی وی چینل کی خبر کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ۔

انہوں نے اآخر میں کہا کہ پاکپتن زائرین کی سہولت کیلئے پچھلے سالوں کی نسبت زیادہ بہتر اور فول پروف سیکیورٹی کے انتظام کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے کوئی نا خوشگوارو اقعہ پیش نہیں آیا اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد زائرین بہتشی دروازہ سے گزر چکے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں