ساہیوال، شیشہ کیفے کے گرفتارطلباء اور حامیوں کی ضلع کچہری میں ہنگامہ آرائی

پولیس کے خلاف نعرے بازی ،شیشہ کیفے کے مالک کو چھوڑنے پر احتجاج

بدھ 21 اکتوبر 2015 20:45

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء) شیشہ کیفے فرید ٹاؤن سے گرفتار 36طالب علموں کی ضلع کچہری میں پیشی کے مو قع پر زبردست ہنگامہ آرائی اور پولیس کے خلاف مظاہرہ کیفے کے مالک کو مک مکا کر کے چھوڑنے پر پولیس کے خلاف مظاہرین کی نعرے بازی واقعات کے مطابق منگل کی رات مسجد شہداء کے چوک کے قریب پولیس فرید ٹاؤن نے ایک نشہ کے عادی افراد کے شیشہ کیفے پر چھا پہ مار کر 36طالب علموں ایک امیدوار کونسلر شاہد بھٹہ سمیت 38افراد کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ پولیس نے سیاسی اثرو رسوخ کی بنا ء پر شیشہ کیفے کے مالک کو پولیس نے چھوڑ دیا اور 36طالب علموں کو آج ضلع کچہری پیشی کیلئے لایا گیا طلباء کے والدین اور حامیوں نے پولیس تھانہ فرید ٹاؤن کے خلاف سخت احتجاج کر تے ہوئے مظاہرہ کیا اور عدالت کے باہر ہلڑ بازی کی اور ہنگامہ آرائی کر تے ہوئے پولیس پر نعرے کسے اور شیشہ کیفے کے مالک کو چھوڑنے والے تھانہ فرید ٹاؤن کے ایس ایچ او کو معطل کر نے کا مطالبہ کیا بعد ازاں پولیس کی بھاری نفری اور اعلیٰ حکام نے مو قع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کئے اور انہیں یقین دلایا کہ چھوڑے جانے والے کیفے کے مالک کو فی الفور گرفتار کر لیا جائے گا اور زمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف ایکشن بھی لیا جائے گا گرفتار ہونے والے طلباء میں احسن،محمد علی،محمد اسلم ،سعید رضا ،عرفام،ولید اختر،سلمان ،احسن بٹ ،محمد عدنان ،محمد عظیم ،انیس احمد ،عثمان ،حمزہ ،شاہد چو ہدری ،آفاق علی ،طلال واصم ،محمد واز،منیب ،مشہود،اشتیار احمد،حمزہ شاہد،محمد اسلم،دانیال ،حارث ،عبد العزیز،حبیب مسعود،منیب مسعود،فیصل مشتاق،فہد ،بدر اسلام،محمد حماد ،محمد احمد،عرفان علی،شہود علی اور سید فصیح حیدر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان گرفتار طلباء کو جو ڈیشل مجسٹریٹ نے 14یوم کے وجڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں