ساہیوال‘ نامعلوم شخص کی ناقابل شناخت گلی سڑی نعش نہر سے برآمد‘سپردخاک کر دیا گیا

منگل 20 اکتوبر 2015 20:26

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء ) نامعلوم شخص کی ناقابل شناخت گلی سڑی نعش نہر سے برآمد‘سپردخاک۔ تفصیلات کے مطابق نہرایل بی ڈی سی میں امامیہ کالونی کے قریب ایک نامعلوم شخص کی گلی سڑی نعش برآمد ہوئی ہے جوشناخت کے قابل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیاہے جسے بعدازاں لاوارث قراردیکر قبرستان ماہی شاہ میں سپردخاک کردیاہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں