ساہیوال بائی پاس پر3ڈاکوؤں نے سیلز مین سے 2لاکھ 45ہزار کی نقدی لوٹ لی

منگل 20 اکتوبر 2015 16:36

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) ساہیوال عارفوالہ روڈ پر چک 135/9.Lکے قریب بائی پاس پر 3ڈاکوؤں نے سیلز آفیسر عامر ندیم سے 2لاکھ 45ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے واقعات کے مطابق عامر ندیم عارف والہ سے ساہیوال اپنی گاڑی میں آرہا تھا جب بائی پاس پر چک 135/9.Lکے قریب پہنچے تو مو تر سائیکل سوار 3ڈاکوؤں نے روک کر نقدی چھین لی اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے پولیس غلہ منڈی نے مقدمہ درج کر لیا ہے ابھی تک ڈاکوؤں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں