ساہیوال ،کول پاور پراجیکٹ تنخواہیں نہ ملنے پر 3چینی ورکروں کا پول پر چڑھ کر احتجاج

منگل 20 اکتوبر 2015 16:34

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) کول پاور پرا جیکٹ ساہیوال کی زیر تعمیر منصوبہ پر جاری کام کے 3چینی ور کروں نے تنخواہیں نہ ملنے کے سبب احتجاج کر تے ہوئے کام کر وانے والے ایک پول پر چڑھ کر احتجاج شروع کر دیا تینوں چینی ورکر 5گھنٹوں سے پول پر چڑھ کر احتجاج کر رہے ہیں ان کا مطالبہ ہے کہ گز شتہ 3ماہ سے انہیں تنخواہیں نہیں دی جا رہیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی نگرانی میں کول پاور پراجیکٹ ساہیوال کے کام کو تیز رفتاری سے مکمل کرانے کے لئے چینی انجئنیر اور ورکر دن رات کام کر رہے ہیں لیکن کمپنی کی طرف سے انہیں تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جا رہی ان کے خاندان معاشی بد حالی کا شکار ہو رہے ہیں اس لئے حکام فوری طور پر ان کی تنخواہیں لائیں ورنہ وہ احتجاج غیر معینہ مدت تک جاری رکھیں گے جب کول پاور پراجیکٹ کے ڈائریکٹر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے چینی ورکروں کی تنخواہوں کے بارے میں جواب دینے سے انکار کر دیا اور نہ ہی ان کے نام بتائے لیکن چینی انجئنیروں نے احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں