لائیو سٹاک کا شعبہ ملکی معیشت میں کلیدی کردار کا حامل ہے،ڈی سی او ساہیوال

پیر 19 اکتوبر 2015 15:23

چیچہ وطنی۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء)ڈسٹرکٹ کوآرڈ نیشن آفیسر ساہیوال آصف اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ لائیو سٹاک کا شعبہ پاکستانی معیشت میں کلیدی کردار کا حامل ہے جس کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت دوررس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ جن میں زمینداروں کو مفت سروسز اور ادویات کی فراہمی اور لائیو سٹاک کے شعبہ سے وابستہ سرکاری افسران کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا شامل ہے ۔

(جاری ہے)

زمینداروں کو چاہیے کہ وہ لائیو سٹاک پر خصوصی توجہ دیں اور زیادہ سے زیادہ جانور پالیں تا کہ ملک سے دودھ اور گوشت کی کمی کا خاتمہ ہو ۔انہوں نے یہ بات محکمہ لائیو سٹاک کے عملے میں موٹر سائیکل تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک عاشق حسین ڈوگر اورڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام مصطفےٰ بھی اس موقع پر موجودتھے ۔انہوں نے لائیو سٹاک افسران پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ فیلڈ وزٹ کریں اور اپنی سروسز زمینداروں کو ان کے گھر تک پہنچائیں تا کہ عام کسان بھی صحتمندجانور پال کر اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں