ساہیوال،سیمنٹ ڈیلر اور بیوپاری کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

ڈاکو ایک لاکھ پینسٹھ ہزار روپے کی نقدی اور مو ٹر سائیکل چھین کر فرار ہو نے میں کامیاب

اتوار 18 اکتوبر 2015 16:23

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اکتوبر۔2015ء) ساہیوال عارف والہ روڈ پر بابا فرید پارک میں ایک سیمنٹ ڈیلر جعفر اسلم سے تین ڈاکوؤں نے پستول دکھا کر ایک لاکھ تیس ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے واقعات کے مطابق جعفر اسلم اپنے سیمنٹ کے وئیر ہاؤس پر بیٹھا تھا کہ اس دوران ایک موٹر سائیکل پر تین ڈاکو آگئے اور اسلحہ تان کر اس کے آفس میں گھس گئے اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے دریں اثناء چک 106/12.Lکے قریب تین ڈاکوؤں نے ایک بیوپاری محمد اعظم سے اسکی نئی موٹر سائیکل بلا نمبری اور پینتیس ہزار روپے کی نقدی اور موبائل چھین لیا اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے پولیس نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں