ساہیوال،مالی پریشانیوں سے تنگ آکر دو نوجوانوں نے موت کو گلے لگا لیا

خاوند سے ناراض اور ساس بہو کی جنگ کے سبب دو عورتوں کی بھی خود کشی چاروں جاں بحق

اتوار 18 اکتوبر 2015 16:23

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اکتوبر۔2015ء) ساہیوال کے نواح میں مالی پریشانیوں سے تنگ دو نوجوانوں خاوند سے ناراض 20سالہ بیوی اور سا س بہو کی جنگ نے بو ڑھی عورت سمیت 4افراد نے موت کو گلے لگا لیا اور جاں بحق موکل کالونی ساہیوال کے محمد ریاض 18سالہ بیٹی اعجاز ریاض نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں کھا لیں اسے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

چک 63/E.Bکے محمد یسین کے 18سالہ بیٹے محسن نے بھی مالی پریشانیوں سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی گو لیاں نگل لیں جسے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال بے ہوشی کی حالت میں لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔چک 48/5.Lمیں محمد رفیق کی 20سالہ بیوی نسیم بی بی نے خاوند سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے و الی گو لیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔چک 86/6.Rمیں سا س بہو کی جنگ نے فتح محمد کی بیوی 50سالہ پر وین نے خاوند اور بیٹے کے رویہ کے خلاف بہو کی حمایت کر نے پر دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گو لیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں