ساہیوال،نا معلوم ملزمان نقدی ‘موبائل فون ‘موٹرسائیکل ‘اور بھینس لے اڑے

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 20:27

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء ) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں نا معلوم ونامزد ملزمان نقدی ‘موبائل فون ‘موٹرسائیکل ‘درخت اور بھینس لے اڑے۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات سمال انڈسٹری میں ہوئی یہاں احمد رضا فیکٹری میں اپنے دوستوں کے ہمراہ بیٹھا ہوا تھا کہ دونامعلوم موٹرسائیکل پر سوار مسلح ملزمان گھس آئے اور موبائل فون ‘چابیاں و نقدی کل مالیتی 2لاکھ 70ہزارروپے چھین کر فرارہو گئے۔

چوری کی وارداتوں کربلا روڈ پر نامعلوم ملزمان نے محمد سلیم کی موٹرسائیکل مالیتی1لاکھ 3ہزارروپے ڈاکٹر داؤد کے کلینک کے باہر سے ‘ 118/9-Lمیں عبدالغفار وغیرہ 5ملزمان نے قطب علی کے رقبہ سے درخت شیشم مالیتی60ہزارروپے اور ٹھٹھہ بروانہ دولا زریں میں جعفر حسین وغیرہ4ملزمان نے فرید احمد کے رقبہ سے بھینس مالیتی 2لاکھ 50ہزار روپے چراکرلے گئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں