ساہیوال،بدکاری کے شبہ پر بھائی نے سگی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 20:27

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء ) بدکرداری کے شبہ پر بھائی نے اپنی سگی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ قتل کی واردات 72/4-Rمیں ہو ئی یہاں اکبر علی کے بیٹے الطاف کو اپنی30سالہ بہن نسرین بی بی پر بد کرداری کاشبہ تھا جس پر طیش میں آکر الطاف نے فائرنگ کرکے 30سالہ بہن کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے تاہم ملزم ابھی گرفتار نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں