ساہیوال،جرائم پیشہ افرادکے خلاف پولیس کے چھاپے ‘8 ملزمان گرفتار،اسلحہ اور منشیات برآمد

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 20:25

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء ) جرائم پیشہ افرادکے خلاف پولیس کے چھاپے ‘چرس ‘شراب اور9پسٹل و بندوق برآمد ‘8ملزمان گرفتار‘3فرار۔

(جاری ہے)

پولیس نے جرائم پیشہ افرادکے خلاف کارروائی کے دوران غوثیہ کالونی میں منشیات فروش آصف کے قبضہ سے 1100گرام چرس برآمدکرلی جبکہ ملزم فرارہوگیا۔ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر حق نواز سے 5لیٹرشراب ‘ صدام ‘محمد اویس ‘کامران ‘شیر علی ‘حذیفہ ‘عتیق الرحمن ‘واجد علی ‘افتخار اور جعفر سے 8ملزمان سے 9پسٹل وبندوق برآمد کرکے 7ملزما ن گرفتارکرلئے جبکہ دو ملزمان فرارہو گئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں