تحریک انصاف کے قائدین احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ،مسلم لیگ (ن )کے سینئر راہنما چوہدری محمد ماجد علی

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 20:25

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما چوہدری محمد ماجد علی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے قائدین احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ان کے تمام بیانات محض اخباری سرخیوں اور الزامات کے سوا کچھ نہیں ۔ پاکستان کی باتیں کرنیوالے در اصل یہاں کے مسائل سے بالکل واقف نہیں۔ انہیں صرف اقتدار میں آنے کاشوق اور دولت کی ہوس ہے۔

وہ یہاں سٹی چرچ کے قریب ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ساہیوال شہر میں سیاسی نابالغوں کو بلدیاتی الیکشن میں ٹکٹ دیکر کلین سویپ کی باتیں کرنیوالے زمینی حقائق سے واقف نہیں۔ ساہیوال شہر صرف اور صرف مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے اور اس قلعہ پر کوئی ضرب نہیں لگا سکتا۔ یہ سب ان کی گیدڑ بھبھکیاں ہیں جن کا کوئی اثرنہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ کا ہر جوان خدمت کی سیاست پر یقین رکھتاہے اس لئے ساہیوال کے غیور عوام ہمیشہ مسلم لیگ ن کے ساتھ رہے ہیں اور رہیں گے جس کا نتیجہ آنیوالے بلدیاتی انتخابات میں سب دیکھ لیں گے۔انشاء اﷲ ساہیوال کا میئر مسلم لیگ ن سے ہی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں