جوڈیشل افسروں کی تربیت کیلئے ورکشاپ

جمعہ 16 اکتوبر 2015 19:57

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء)لاہور ہائی کورٹ لکے چیف جسٹس مسٹر جسٹس منظور احمد ملک کی ہدایت پر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور سرکٹ ہاؤس ساہیوال میں ورکشاپ منعقد کی جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال چودھری محمد اعظم اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاکپتن رائے نذیر سمیت 70 سے زائد جوڈیشل افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی جسٹس (ر) چودھری شاہد سعید نے جوڈیشل افسران کوسول پروسیجرل لاء سے متعلق خصوصی لیکچردیا۔اکیڈمی کے ڈائریکٹر ٹریننگ سرور سلیم اﷲ نے بھی شرکاء کو قانونی موضوعات پر لیکچر دیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں