ساہیوال، مسلم لیگ (ن) کے ابو سفیان کے کا غذات نامزدگی مسترد ہونے پر محمد عادل قلبی چیئر مین اور محمد اعظم بلا مقابلہ وائس چیئر مین منتخب ہو گئے

جمعہ 16 اکتوبر 2015 19:29

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس وقاص رؤف نے میونسپل کارپوریشن ساہیوال یونین کونسل نمبر 1کے مسلم لیگ (ن) کے نامزد چئیر مین کے امیدوار ابو سفیان سے کا غذات نامزدگی مسترد کر دئے اور رٹر ننگ آفیسر کے فیصلہ کو بر قرار رکھا ابو سفیان کے کا غذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد یونین کونسل نمبر 1کے دوسرے واحد امیدوار چئیر مین محمد عادل قلبی اور وائس چئیر مین محمد اعظم کو بلا مقابلہ چئیر مین اور وائس چئیر مین منتخب کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میونسپل کارپوریشن ساہیوال کی یونین کونسل نمبر 10کے وارڈ نمبر 2سے ملک مظہر حسین بلا مقابلہ جنرل کونسلر منتخب ہو گئے ۔12یونین کونسلوں کے چئیر مین کے 54امیدواروں میں سے 6امیدواروں نے کا غذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں اور ایک امیدوار کے بلا مقابلہ چئیر مین منتخب ہونے کے بعد اب 47امیدواروں میں مقابلہ ہوگا جنرل کونسلر کی 72نشستوں پر 309امیدوار وں میں سے 10امیدواروں نے کا غذات نامزدگی واپس لے لئے اور ایک کے بلا مقابلہ منتخب ہو نے کے بعد 298امیدواروں میں مقابلہ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں