ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کے منصوبے کے خلاف عدالت عالیہ کے حکم امتناعی کو ختم کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے اپیل دائر کر دی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 16 اکتوبر 2015 11:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء) ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کے منصوبے کے خلاف عدالت عالیہ کے حکم امتناعی کو ختم کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے اپیل دائر کر دی۔حکومت پنجاب کی جانب سے دائر اپیل میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بجلی کی قلت ہے جسکے خاتمے کے لئے حکومت بجلی پیدا کرنے کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپیل میں کہا گیا ہے کہ ساہیوال میں چھ سو ساٹھ میگا واٹ کے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کی تعمیر کے منصوبے پر عدالتی حکم امتناعی کے باعث کام روک دیا گیا ہے جس سے یہ منصوبہ بروقت پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکے گا۔

اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں کوبروقت تکمیل تک نہ پہنچایا گیا تو ملک سے اندھیروں کو ختم نہیں کیا جا سکے گا۔حکومت پنجاب کی جانب سے اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ ساہیوال کول پراجیکٹ پر جاری حکم امتناعی ختم کیا جائے تاکہ اس منصوبے کو جلد پایہ جکمیل تک پہنچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں