ساہیوال ،14علمائے کرام کے دا خلہ پر پابندی ،18علمائے کرام کی 2ماہ کیلئے زباں بندی کر دی گئی

بدھ 14 اکتوبر 2015 17:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر ساہیوال آصف اقبال چو ہدری نے امن عامہ کی دفعہ3اور 5کے تحت ضلع ساہیوال میں 14علمائے کرام کے دا خلہ پر پابندی اور 18کی زباں بندی 2ماہ کیلئے کر دی ہے ان علمائے کرام کی ضلع ساہیوال میں دا خلہ پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں مولانا معاویہ اعظم طارق جھنگ،مولانامحمد احمد لدھیانوی صدر کالعدم سپہ صحابہ ٹوبہ ٹیک سنگھ،مولانا علامہ ساجد نقوی صدر کالعدم تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اٹک،مولانا عطاء الرحمن فیصل آباد،مولانا عبید الرحمن ضیاء کمالیہ،محمد یوسف رضوی عرف ٹو کے والا سر گودھا،ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں کالعدم سپہ صحابہ خانیوال،مولانا مسرور نواز جھنگوی کالعدم لشکر جھنگوی جھنگ،مولانا مسعود الرحمن عثمانی اسلام آباد،مولانا نعیم ضیاء فاروقی سمندری،مولانا سرفراز احمد جھنگوی،ابن حق نواز جھنگوی ضلع جھنگ،ولانا عبد العزیز خطیب لال مسجد اسلام آباد،محمد سبطین شاہ سسر گودھا،مولانا اورنگزیب فاروقی کراچی شامل ہیں جن 18علماء کرام کی زبان بندی کی گئی ہے ان میں مولانا عالم طارق ،مفتی احسن عالم،مولانا عثمان حیدر،قاری محمد احمد رشیدی،مولانا محمد ابو بکر رشیدی،جمیعت اہلحدیث کے احمد یار صدیقی،کالعدم سپہ صحابہ کے مولانا انعام اﷲ بخاری،جمیعت علماء اسلام فضل الرحمن گروپ کے مفتی حافظ محمد عثمان غنی ،انتظار حسین کالعدم سپہ صحابہ،محمد سلیم ہڑ پہ ،قاری محمد طیب ہڑ پہ،محمد اعظم فرید ڈسپنسری روڈ ساہیوال ،محمد امجد عرف شر لی 168/9.L،قاری انیس الرحمن کالعدم سپہ صحابہ چیچہ وطنی،مولانا عبد الطیف خالد چیمہ جنرل سیکرٹری مجلس احرار اسلام پاکستان ،قاری حبیب الرحمن ،حافظ حبیب اﷲ اور علی حسین بلاک نمبر 1چیچہ وطنی شامل ہیں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں