ساہیوال،بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی متاثر،نظام زندگی معطل ہونے سے شہریوں کی زندگی اجیرن

پیر 12 اکتوبر 2015 21:56

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء ) بجلی کی غیراعلانیہ فورس لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی متاثر‘ نظام زندگی معطل ہونے سے شہریوں کی زندگی اجیرن‘ طویل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بند نہ ہواتو تاجراحتجاج پرمجبورہوجائینگے ‘ تاجرراہنما کااعلان ‘شہریوں نے وزیراعظم نواز شریف سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا کی طرف سے چند روز سے بجلی کی غیراعلانیہ فورس طویل لوڈشیڈنگ کے باعث تمام مکاتب فکر کے افرادانتہائی متاثرہوئے ہیں کاروبار زندگی ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے اور نظام زندگی معطل ہونے سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے جس کے باعث شہری دویہاتی اورتاجرانتہائی پریشانی اور مشکلات سے دوچارہوگئے ہیں عوام دکانوں اورہائشگاہوں پرشدید ذہنی اذیت میں مبتلاہوگئے ہین نہ دن کوسکون اورنہ رات کو چین۔

(جاری ہے)

فورس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری علاقوں کا دورانیہ 14گھنٹے اور دیہاتی علاقوں کا 16گھنٹے سے تجاوز کرگیا ۔شہریوں کاکہناہے کہ 3/4 روز سے ساہیوال اورگردونواح میں طویل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے جبکہ جہاں ضمنی انتخابات ہورہے ہیں وہاں را ت دن بجلی کی سپلائی جاری ہے اور وہاں لوڈشیڈنگ کانام ونشان تک نہیں ۔ تاجرراہنما شیخ اعجاز رضا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکمرانوں کو خبردارکیاہے کہ طویل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بند کیاجائے بصور دیگر تاجر راہنما احتجاج پرمجبور ہوجائیں گے۔ شہریوں نے وزیراعظم سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں