ساہیوال،چورموٹرسائیکل ‘بھینس اورنقدی لے اڑے

اتوار 11 اکتوبر 2015 18:52

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر۔2015ء) چوری کی مختلف وارداتوں میں موٹرسائیکل ‘بھینس اورنقدی وغیرہ چرالی گئی۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو چوری کی واردات سکیم نمبر2میں ہو ئی یہاں نامعلوم ملزم نے مزمل حسین کی موٹرسائیکل نمبری9299/SLKمالیتی 50 ہزارروپے اس کے گھرکے باہر سے چرالی۔

(جاری ہے)

دیگر وارداتوں 51/G-Dمیں مرتضیٰ وغیرہ3ملزمان نے محمد ادریس کی دو لاکھ روپے کی بھینس اور 76/5-Rمیں محمد علی وغیرہ تین ملزمان نے رشیداں بی بی کے گھرکے تالے توڑ کر نقدی اور سیلنگ فین مالیتی 45ہزارروپے چرالیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں