سا ہیوال ، ہائی سکیورٹی جیل کے باہر نامعلوم افراد نے کار پارکنگ بنالی‘ اہلکاروں کے روکنے کے باوجود کسی نے نوٹس نہیں لیا

اتوار 11 اکتوبر 2015 18:52

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر۔2015ء) ساہیوال میں ہائی سکیورٹی جیل کے باہر نامعلوم افراد نے کار پارکنگ بنالی‘ جیل اہلکاروں کے روکنے کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیتا‘ دہشتگردی کی واردات سے قبل نوٹس لینے کامطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے طابق فرید ٹاؤن روڈ پر ہائی سکیورٹی جیل ساہیوال کی دیوار کے ساتھ نامعلوم افراد نے کارپارکنگ بناکر گاڑیاں کھڑی کرکے غائب ہونے کا سلسلہ شروع کررکھاہے ہائی سکیورٹی جیل کے گیٹ پر ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں نے نامعلوم افراد کو روکنا چاہا لیکن کوئی ٹس سے مس نہیں ہورہا اور نہ ہی اس کا کوئی اعلیٰ افسرنوٹس لیتاہے ۔

ہائی سکیورٹی جیل گیٹ کے قریب سپیڈ بریکر بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کے باعث وہاں روزانہ چھوٹے موٹے حادثات بھی ہورہے ہیں۔ شہریوں نے اس خدشے کا اظہار کیاہے کہ ہائی سکیورٹی جیل کی دیوار کے باہر گھنٹوں گاڑیاں کا کھڑا رہنا تشویش کا باعث ہے اس سے قبل یہاں کوئی دہشتگردی کی کوئی واردات یہاں گاڑیاں کھڑی کرنے پر پابندی عائد کی جائے خلاف ورزی کی صورت میں مقدمات درج کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں